ہمارے مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران

10:47, 21/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 13:16, 21/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
ہمارے مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: ایران
AFP
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ۔ فائل فوٹو

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منگل کو تہران میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ 'جب تک ایران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔'

ایران کی نیوز ایجنسی ’نور نیوز‘ کے مطابق ’ایرانی صدر اور پاکستانی آرمی چیف نے ملاقات میں علاقائی صورتحال اور امریکہ ایران ثالثی پر بات چیت کی۔‘

اس سے قبل پاکستان کی کوششوں سے جون میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت عبوری امن معاہدہ طے پایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں کہا کہ ’امریکہ اس وقت تک ایران کا اعتماد بحال نہیں کر سکتا جب تک وہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی سات شرائط پوری نہیں کرتا۔‘

رپورٹ کے مطابق ان شرائط میں بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ، تیل کی برآمدات پر پابندیوں کا خاتمہ اور تمام محاذوں پر دشمنی کا خاتمہ شامل ہے۔‘

ایران کےسیکیورٹی چیف محسن رضائی نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں یہی کہا کہ ’جب تک ایران کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے، امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔‘

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ’امریکہ اور ایران کے درمیان آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے اور امریکی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایران کو اپنی یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں واضح اور بامعنی کمی کرنا ہوگی۔‘

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل اور مغربی ممالک ایران پر 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کر کے جوہری ہتھیار بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں،یہ شرح سویلین مقاصد کے لیے درکار حد سے کہیں زیادہ اور ہتھیار بنانے کے لیے درکار 90 فیصد کے بہت قریب ہے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026