امریکی وزیر دفاع کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات، ایران کے خلاف کارروائیوں پر بات چیت
11:07, 20/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 11:16, 20/10/2026, منگل
ویب ڈیسک

دو ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پیر کو اپنے غیر اعلانیہ اسرائیل کے دورے کے دوران وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے ملاقات سے کے بارے میں معلومات رکھنے والے دو ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پیر کو اپنے غیر اعلانیہ اسرائیل کے دورے کے دوران وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
ایکسیوس کے مطابق یہ دورہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے انتخابات سے آٹھ روز قبل ہوا ہے۔ اس دوران امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بھی بات چیت جاری ہے۔
رپورٹ سامنے آنے کے کچھ دیر بعد پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور پیغامات جاری کیے، جن میں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے تحت خدمات انجام دینے والے امریکی فوجی اہلکاروں سے ملاقات کا ذکر کیا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ سینٹ کام میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کرنا ہمیشہ اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کو امریکا کے بہترین افراد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک تاریخی مشن پر مامور ہیں۔‘
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے اتحادی کی دوبارہ انتخابی کامیابی کی کوششوں کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل بیان میں نیتن یاہو کی قیادت اور واشنگٹن کے ساتھ ان کی شراکت داری کی تعریف کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی عوام کسی دوسرے رہنما کا انتخاب کرتے ہیں تو امریکا کو خود یہ ذمہ داری اٹھانا پڑ سکتی ہے۔