آبنائے ہرمز سے زیر سمندر گزرنے والی سات انٹرنیٹ کیبلز اگلا نشانہ ہو سکتی ہیں: ایران کی وارننگ

11:07, 20/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 14:52, 20/10/2026, منگل
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز سے زیر سمندر گزرنے والی سات انٹرنیٹ کیبلز اگلا نشانہ ہو سکتی ہیں: ایران کی وارننگ
AFP
آبنائے ہرمز کے نیچے انٹرنیٹ کی سات بڑی کیبلز موجود ہیں

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے پیر کے روز خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں موجود نئے اہداف اور ہتھیار سامنے جکی نشاندہی کریں گے۔

اس اعلان میں آبنائے ہرمز میں زیر سمندر گزرنے والی انٹرنیٹ کی اہم کیبلز کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے، جس کےبعد امریکا کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے تہران کے میوزیم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آبنائے ہرمز کے نیچے انٹرنیٹ کی سات بڑی کیبلز موجود ہیں۔‘

’ان کا دعویٰ تھا کہ ان کیبلز کے ذریعے انٹرنیٹ اور تجارتی ڈیٹا کی تمام تر ترسیل ہوتی ہے۔‘

حسین محبی نے مزید کہا کہ ’ایران صرف امریکا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ نئے اہداف اور نئے ہتھیار سامنے لائے جائیں گے۔‘

انہوں نے خطے سے امریکی طاقت کے باقی ماندہ اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس ماہ کے آغاز میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر دوبارہ جنگ چھڑی تو تہران امریکا سے منسلک زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز، ڈیٹا سینٹرز اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔‘

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے ابھی تک ان تنصیبات کو اپنے اہداف میں شامل نہیں کیا، تاہم نئے تنازع کی صورت میں اس بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی، جس کے جواب میں تہران نے خطے بھر میں میزائل اور ڈرون حملے کیے اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا۔ بعد ازاں واشنگٹن نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی نافذ کر دی۔

اس کے بعد امریکا اور ایران نے جون میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، تاہم اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی سے متعلق اختلافات کے باعث اس پر عمل درآمد رک گیا تھا۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026