امریکہ اسرائیل کی ایران پر جنگ میں 20 سے 30 مسافر طیارے تباہ ہوئے: ایران ایئر

10:39, 20/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 10:39, 20/10/2026, منگل
ویب ڈیسک
 امریکہ اسرائیل کی ایران پر جنگ میں 20 سے 30 مسافر طیارے تباہ ہوئے: ایران ایئر
تصویر: اے ایف پی
امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کے 20 سے 30 تجارتی مسافر طیارے تباہ ہوئے۔

ایران کی سرکاری فضائی کمپنی ایران ایئر کے سربراہ طاہر عبدالہی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کے 20 سے 30 تجارتی مسافر طیارے تباہ ہوئے۔

انادولو ایجنسی نے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے حوالے سے بتایا کہ طاہر عبدالہی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ایران کو تقریباً ایک ہزار مسافر طیاروں کی ضرورت ہے، تاہم اس وقت ملک کے پاس قریب 300 طیارے ہیں۔‘

ان کے مطابق جنگ سے پہلے ان میں سے 130 سے 140 طیارے آپریشنل تھے، جبکہ جنگ کے دوران 20 سے 30 طیارے تباہ ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کے دوران 70 سے 80 طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران ایئر کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملوں سے کمپنی کے طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق دیگر فضائی کمپنیوں کے بعض طیاروں کو ایک ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایران ایئر کا ایک طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

طاہرعبدالہی نے کہا کہ ’بین الاقوامی پابندیوں اور دیگر رکاوٹوں نے ایران ایئر کی سرگرمیوں کو کمزور کیا ہے، جس سے آپریشنل طیاروں کی تعداد کم اور منافع بخش فضائی روٹس تک رسائی محدود ہوئی۔‘

انہوں نے طیاروں کے پرزوں کے حصول میں مشکلات، مالی وسائل کی کمی اور عملے سے متعلق مسائل کو بھی کمپنی کو درپیش بڑے چیلنجز قرار دیا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026