انڈیا: ریاست بہار میں کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

10:49, 14/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 12:28, 14/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
انڈیا: ریاست بہار میں کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
AFP
انڈیا کی ریاست بہار میں کشتی الٹنے کے حادثے کے دوران ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انڈیا کی سرکاری حکام نے بتایا کہ ’مشرقی انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں کشتی الٹنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔‘

ایک سینئر سول افسر ورشا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ریسکیو ٹیموں نے اب تک 13 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 7 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جلد از جلد مکمل کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔‘

انڈیا کے مقامی قانون ساز اور بہار میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ’بچے کشتی کے ذریعے ایک دعوت میں شرکت کے لیے گئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔‘

وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔‘


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026