انڈین تعلیمی اداروں میں اے آئی کا بے تحاشہ استعمال سیکھنے کے عمل پر سوالیہ نشان ہے؟

16:37, 13/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:38, 14/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
انڈین تعلیمی اداروں میں اے آئی کا بے تحاشہ استعمال سیکھنے کے عمل پر سوالیہ نشان ہے؟
Getty Images
فائل فوٹو

انڈیا میں کالج کے طلباء میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس تیزی سے عام سٹڈی ٹول بنتی جارہی ہے، لیکن سیکھنے کے عمل پر ایک سوالیہ نشان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف آئی سی سی آئی) کی رپورٹ میں وسیع پیمانے پر اے آئی کو اپنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جب کہ ورلڈ بینک کے حوالے سے چائنہ کی ایک ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیسے جیسے طالب علموں کو ملنے والے ہوم ورک کے نمبر بڑھے، کلاس کے امتحانات کے نمبر کم ہو گئے، جس کے بعد سیکھنے کے عمل پر خدشات بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’انڈیا کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کا استعمال معمول بن چکا ہے، 23 فیصد طلباء روزانہ تعلیمی کام کے لیے اے آئی استعمال کرتے ہیں، 43 فیصد نے ہفتے میں کئی بار استعمال کیا جبکہ صرف 1 فیصد نے کہا کہ وہ کبھی استعمال نہیں کرتے۔‘

سٹوڈنٹس میں اس کا سب سے زیادہ استعمال ریسرچ کے لیے ہے جو 84 فیصد ہے ، اس کے بعد 76 فیصد لکھنے، پھر 68 فیصد مشکل موضوعات کو سمجھنے اور 63 فیصد ایڈیٹنگ کے لیے ہے۔

ماہرین کے مطابق ’اے آئی تصورات کو واضح کرنے اور تحریر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن کسی جواب کو سمجھنے کے لیے ٹول استعمال کرنے اور بغیر سمجھے جواب کاپی کیے جمع کرانے میں فرق ہے۔‘

ورلڈ بینک کی ’ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2026‘ میں شامل ایک ابتدائی چینی تحقیق نے اس مسئلے کو نمایاں کیا ہے۔

اس تحقیق میں چائنہ کے ساتویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کا جائزہ لیا گیا اور 2022 سے 2025 کے دوران ’جنریٹو اے آئی‘ کے استعمال میں ہونے والے اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔

تحقیق میں شامل طلبہ کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اے آئی کے استعمال کی شرح تقریباً صفر سے بڑھ کر تقریباً 80 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جن طلباء نے اے آئی کے باوجود ہوم ورک پر اتنا ہی وقت لگایا جتنا پہلے لگاتے تھے ان کے امتحانی نمبروں پر کم اثر پڑا۔

مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ جن طلبہ نے کبھی اے آئی کا استعمال کیا تھا، انہوں نے سینئر ہائی سکول اور کالج میں داخلے کے امتحانات میں 5 سے 7 فیصد کم نمبر حاصل کیے۔

تاہم ورلڈ بینک نے رپورٹ میں نشاندہی کی کہ اس کے استعمال کا دورانیہ جتنا طویل ہوتا گیا، اس کے منفی اثرات میں اتنا ہی اضافہ ہوتا گیا۔

جبکہ ایف آئی سی سی آئی رپورٹ نے بھی انڈین کالجوں میں اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار، آزادانہ سیکھنے کی کمی اور تعلیم حاصل کے عمل پر خدشات کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ایک بہترین مضمون یا پروجیکٹ اب اس بات کا ثبوت نہیں رہا کہ طالب علم کتنا جانتا ہے۔ صرف پابندی لگانا حل نہیں، کیونکہ طلباء بھاری ورک لوڈ، زبان کی رکاوٹ یا کلاس میں سمجھ نہ آنے کی وجہ سے اے آئی کا سہارا لیتے ہیں۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026