یمن کے شہر مخا میں سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے فضائی حملے، 6 افراد ہلاک: رپورٹ
16:47, 22/09/2026, منگل
ویب ڈیسک

یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر مخا میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر مخا میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے فضائی حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حوثیوں سے وابستہ خبر رساں ادارے ’صبا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
یمن کی حکمران کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی حمایت کی درخواست کی۔
رشاد العلیمی کے دفتر کے ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ رابطہ اتوار کو ہوا تھا اور اس کا مقصد یمن کی مشکلات سے دوچار حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی حمایت کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔