خطے میں بڑھتی کشیدگی مستقبل کے لیے ’ویک اپ کال‘ ہے: قطر

11:48, 21/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 11:50, 21/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
خطے میں بڑھتی کشیدگی مستقبل کے لیے ’ویک اپ کال‘ ہے: قطر
تصویر: اے ایف پی
’خطے میں حالیہ جنگ کے بعد باہمی تعلقات اور مستقبل میں بڑھنے والی کشیدگی کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ ہے۔‘

قطر نے خلیجی ممالک اور ایران کو شامل کرتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی فریم ورک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے نیو یارک میں قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ’ خطے میں حالیہ جنگ کے بعد باہمی تعلقات کی مضبوطی اور مستقبل میں بڑھنے والی کشیدگی کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ ہے۔‘ان کا کہنا ہے تھا کہ ایران قطر کا ہمسایہ ہے اور خطے کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں کوئی ملک دوسرے کے لیے خطرہ نہ بنے۔ قطر اور اس کے علاقائی شراکت دار اس حوالے سے پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

شیخ محمد نے کہا کہ ’قطر کشیدگی کم کرنے، رابطے برقرار رکھنے اور سفارتی معاہدوں کی حمایت کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔‘

ان کےمطابق ’علاقائی انتظامات خودمختاری کے احترام اور بار بار ہونے والی کشیدگی کی روک تھام پر مبنی ہونے چاہئیں۔‘

قطر کا 60 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری منصوبہ

قطر نے ’دوحہ انویسٹمنٹ‘ کے نام سے نیا پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد ملکی سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانا ہے۔

قطر آئندہ پانچ سال میں تقریباً 38.5 ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر منصوبے شروع کرے گا، جبکہ رئیل اسٹیٹ اور ہاسپیٹیلٹی منصوبوں میں 22.5 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

حکومت کے مطابق مجموعی طور پر 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، جن سے مقامی کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے، کیپیٹل مارکیٹس کو مضبوط کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری و مہارت کو بڑھنے میں مدد ملے گی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026