یمن میں تنازع کے باعث 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر: یونیسیف

10:19, 16/09/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 10:35, 16/09/2026, بدھ
ویب ڈیسک
یمن میں تنازع کے باعث 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر: یونیسیف
UNICEF
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ‘یونیسیف’ نے پیر کو کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے باعث سکول جانے والے 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔

یونیسیف نے بتایا کہ اس کی امدادی ٹیمیں متاثرہ بچوں کے لیے ’ 20 چائلڈ فرینڈلی اسپیسز’ اور عارضی کلاس رومز قائم کر رہی ہیں۔ اور متاثرہ بچوں کو تحفظ کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہیں۔

ادارےنے مزید کہا ہے کہ ’بچوں کو تنازعے کی وجہ سے اپنا مستقبل نہیں کھونا چاہیے ۔‘

ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ ’مغربی صوبہ تعز اور یمن کے مغربی ساحل کے اضلاع میں دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی نے خاندانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔‘

یونیسیف اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ساتھ مل کر 14 ہزار سے زائد بے گھر افراد کو ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے۔

جولائی کے آغاز سے یمن کی حکومت کی افواج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن 2014 سے جنگ کی لپیٹ میں ہے جب حوثیوں نے دارالحکومت ‘صنعا’ اور کئی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد 2015 میں سعودی قیادت والے عرب اتحاد نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مداخلت کی تھی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026