اسرائیل کا غزہ پر بننے والی ایوارڈ یافتہ فلم ‘نازا’ کے ڈائریکٹرز کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

15:38, 14/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 15:40, 14/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
اسرائیل کا غزہ پر بننے والی ایوارڈ یافتہ فلم ‘نازا’ کے ڈائریکٹرز کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان
تصویر: اے ایف پی
’فلم’نازا‘ کے ہدایتکاروں ‘یووال ابراہیم’ اور ‘ریچل زور’ کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔‘

اسرائیل کے وزیر ثقافت ’مکی زوہر‘ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ غزہ جنگ پر بننے والی دستاویزی فلم’نازا‘ کے ہدایتکاروں ‘یووال ابراہیم’ اور ‘ریچل زور’ کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

ان کا یہ بیان ان دونوں کی غزہ جنگ پر مبنی دستاویزی فلم کے وینس فلم فیسٹیول میں ’اسپیشل جیوری پرائز‘ جیتنے کے بعد سامنے آیا۔

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں زوہر نے فلم کی جیت کو ’حیران کن‘ اور دستاویزی فلم کو ’گھناؤنی‘ قرار دیا۔

انہوں نے فلم بنانے والوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے بیرون ملک داد حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک کو نقصان پہنچایا اور ان کے اقدامات ریاست کے خلاف غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔‘

وزیر نے مزید لکھا کہ ’یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ جس کی بنا پرسنیما میں اہم اصلاحات متعارف کیں تاکہ اسرائیلی شہریوں کو ‘آئی ڈی ایف’ کے فوجیوں اور ریاست اسرائیل کے خلاف نقصان کے لیے ادائیگی اپنی جیب سے نہ کرنی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ’ ثقافت کے وزیر کی حیثیت سے میں ریاست کے خلاف غداری کے الزام میں ان قابلِ نفرت تخلیق کاروں کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرانے کے لیے فوری کارروائی کروں گا۔‘

وینس فلم فیسٹیول کی سرکاری تفصیل کے مطابق فلم ‘نازا’ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی ’بڑے پیمانے پر قتل ‘کے نظام کا جائزہ لیتی ہے۔ فلم میں اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے افسران اور فوجیوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔

دستاویزی فلم کا پریمیئر جمعرات کو وینس میں ہوا اور اسے تقریباً 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائی گئیں۔اس کے بعد ہفتے کے روز فلم نے فیسٹیول کا ‘سپیشل جیوری پرائز’ حاصل کیا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026