بدحالی کا شکار دہلی کی ٹریفک، برکس اجلاس کی سکیورٹی کے باعث شہریوں کو مزید مشکلات

12:34, 11/09/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 12:34, 11/09/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
بدحالی کا شکار دہلی کی ٹریفک، برکس اجلاس کی سکیورٹی کے باعث شہریوں کو مزید مشکلات
اے ایف پی
اس بار انڈیا میں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی سے قبل دالحکومت دہلی کے کئی حصوں کو سخت سیکیورٹی زونز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں ٹریفک جام معمول کی بات ہے، تاہم غیر ملکی اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔ اس بار انڈیا میں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی سے قبل دالحکومت دہلی کے کئی حصوں کو سخت سیکیورٹی زونز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

دنیا کے مصروف ترین شہروں میں شامل نئی دہلی میں اجلاس کی تیاریوں کے دوران ٹریفک کی صورتحال نے شہریوں کا صبر آزمانا شروع کردیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اگرچہ کئی شہری عالمی رہنماؤں کی میزبانی پر فخر محسوس کر رہے ہیں، لیکن ٹریفک کی بدانتظامی اور معمولات زندگی متاثر ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شکایت سامنے آرہی ہیں۔

برکس 11 بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ ہے، جس کا نام اس کے ابتدائی ارکان برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے ناموں کے ابتدائی حروف سے بنایا گیا ہے۔

سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل جمعہ کو نئی دہلی میں ہزاروں پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔ اہم شاہراہوں اور حساس علاقوں میں رکاوٹیں، چیک پوسٹس اور ٹریفک کے داخلے پر پابندیاں نافذ کی گئیں۔ شہریوں کی آمد ورفت اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے حکام نے عام تعطیل کا بھی اعلان کیا۔

سرکاری دفاتر، سکولز اور متعدد کاروباری ادارے بند ہیں، جس سے ٹریفک کم کرنے اور سیکیورٹی اداروں کو آمد و رفت پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملی۔ 2023 میں نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے دوران بھی اسی طرح کے اقدامات کئے گئے تھے۔

تاہم ان پابندیوں نے پہلے ہی شدید ٹریفک جام کے لیے مشہور دالحکومت میں شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڑے کثیرالجہتی اجلاس کو پراُمن اور منظم انداز میں منعقد کرنے کےلیے سیکیورٹی اور ٹریفک پابندیاں ضروری ہیں۔

ٹریفک پابندیوں کے باعث دفتر جانے والے ملازمین، ڈیلیوری ڈرائیوز اور دیہاڑی دار افراد کو مشکالات کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ٹیکسی کرایوں میں بھی اضافہ ہوا۔

مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر بند سڑکوں اور ٹریفک رکاوٹوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آمدوروفت میں پیش آنے والی مشکلات کی شکایت کی۔

برکس اجلاس ہفتے اور اتوار کو انڈیا میں ہو گا جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

برکس میں اب تک 11 ممالک شامل ہیں، جو دنیا کی تقریباً نصف آبادی اور عالمی معیشت، توانائی اور وسائل میں نمایاں حصہ رکھتے ہیں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026