روس میں برفانی تودہ گرنے سے 11 کوہ پیما ہلاک
11:27, 08/09/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 13:32, 08/09/2026, منگل
ویب ڈیسک

SCREEN GRAB
روس میں برفانی تودہ گرنےکا منظرروس کے شمالی قفقاز کے علاقے کباردینو بلکاریا میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 11 کوہ پیما ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
روس کے شمالی قفقاز کے علاقے کباردینو بلکاریا میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 11 کوہ پیما ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق برفانی تودہ اتوار کی شام تقریباً پانچ بجے روس کے شمالی قفقاز کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ماونٹ مژیرگی سے نیچے آیا اور 33 کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق پیر کی صبح 9 بجے تک دس کوہ پیما خود پہاڑ سے نیچےاترنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جبکہ چھ دیگر کوہ پیماؤں کے بارے میں اس وقت تک کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔
امدادی کارروائی میں 50 سے زائد امدادی کارکنوں نے حصہ لیا، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقے اور مزید برفانی تودے گرنے کے خطرات کے باعث تلاش اور ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھےہوئے ہیں۔