نیپال میں سیلاب کے 9 دن بعد سرنگ میں دو ورکرز ’معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے‘

11:39, 04/09/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 15:38, 04/09/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
نیپال میں سیلاب کے 9 دن بعد سرنگ میں دو ورکرز ’معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے‘
AFP
نیپال میں سیلاب کے بعد ریسکیو ٹیمیں سرنگ سے ورکرز کو نکال رہے ہیں-فائل فوٹو

نیپال میں تباہ کن سیلب کے 10 ویں روز ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبی سرنگ سے 2 ہائیڈرو پاور ورکرز کو زندہ نکال لیا ہے، اس واقعے کو ریسکیو اہلکاروں نے ‘معجزہ’ قرار دیا ہے۔

ریسکیو کیے گئے افراد کی شناخت 30 سالہ سنجے شاہ اور 45 سالہ کبیر مہاراجن کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ دونوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ دونوں ورکرز ان سینکڑوں ہائیڈرو پاور کارکنوں میں شامل ہیں جو 26 اگست کو چین اور نیپال سرحد پر پہاڑ سے برف اور پتھروں کے تودے گرنے کے بعد آنے والے مٹی اور ملبے کے ریلے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

وزیر توانائی بیراج بھکتا شریستھا نے تصدیق کی کہ’ یہ ریسکیو تریشولی اے 3 سرنگ سے کیا گیا ہے۔ سیلاب سے کم از کم 12 ہائیڈرو پاور منصوبے تباہ ہوئے ہیں‘۔ حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ ’متعدد سرنگوں میں 100 سے زائد ورکرز کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔‘

انڈیا، چائنہ اور جنوبی کوریا کے ماہرین کی مدد سے نیپالی ریسکیو ورکرز نے ہائیڈرو پاور سرنگوں کے اندر پھنسے کی تلاش جاری رکھی۔

نیپالی وزیر خارجہ ششر خانل نے برف اور پتھروں کے تودے سے آنے والی لہر کو ’سونامی‘ قرار دیا ہے ۔

نیپال کی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے مطابق 1259 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 5083 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جبکہ چائنہ کی سرکاری میڈیا کے مطابق 21 افراد ہلاک اور 541 لاپتہ ہیں۔ جس کی مجموعی تعداد 1280 ہلاک اور 5624 بنتی ہے۔

چائنہ اور نیپال میں 34 ممالک کے 800 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں جن میں سیاح اور زائرین شامل ہیں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026