ایران نے کئی ماہ سے قید ایک امریکی خاتون کو رہا کر دیا: ٹرمپ
11:56, 16/07/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 11:58, 16/07/2026, جمعرات
ویب ڈیسک

AFP
ڈونلڈ ٹرمپامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ایک امریکی خاتون کو رہا کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق خاتون ایران میں ڈیڑھ سال سے قید تھیں اور انہیں جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے اس فیصلے کی قدر کرتا ہے جس کے تحت ایک امریکی شہری کو رہا کیا ہے۔ یہ خاتون دسمبر 2024 سے ایران میں قید تھیں۔

دینا کراری جنہیں رہا کیا گیا ہے۔
خاتون کی شناخت ایرانی نژاد امریکی شہری دینا کراری بتائی گئی ہے۔ اس خاتون پر امریکی این جی او کے ساتھ کام کرتے ہوئے جاسوسی کا الزام تھا جب کہ ٹرمپ کے مطابق انہیں 'غلط طور پر قید' رکھا گیا تھا۔

صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں تصدیق کی کہ خاتون بحفاظت ایران سے نکل چکی ہیں اور خیریت سے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور دونوں کے درمیان جھڑپیں دوبارہ جاری ہیں۔