پاکستان اور مصر کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مملکت کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ
10:19, 19/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 10:52, 19/10/2026, پیر
ویب ڈیسک

MOFA
فائل فوٹوپاکستان اور مصر نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فون گفتگو ہوئی۔
’گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔'
انہوں نے (آر فور) کے فریم ورک (پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب) کے تحت تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے 'آر فور' کے اگلے اجلاس کے منتظر ہے۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بغداد میں جاری اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
بات چیت کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔‘