شدید برفباری سے بابوسر پاس اور خنجراب سمیت متعدد سڑکیں بند، لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک

11:36, 16/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 13:01, 16/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
شدید برفباری سے بابوسر پاس اور خنجراب سمیت متعدد سڑکیں بند، لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک
فائل فوٹو

شمالی پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران چٹان گرنے سے گاڑی میں سوار دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ جبکہ شدید بارش اور برفباری کے باعث بابوسر پاس سمیت دور دراز علاقوں کو ملانے والے دیگر راستوں کو بند کر دیا۔

گلگت بلتستان کی مقامی پولیس کے مطابق ’ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عارف حسین اور کاشف علی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق ضلع نگر کے گاؤں گلمت سے ہے۔‘

حکام نے بتایا کہ ’جمعرات کی صبح دونوں قراقرم ہائی وے پر سفر کر رہے تھے کہ پیسان کے علاقے کے لینڈ سلائیڈنگ والے مقام پر پہاڑ سے گرنے والی چٹان ان کی گاڑی پر آ گری، جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔‘

مقامی انتظامیہ کے مطابق بدھ اور جمعرات کو بارش کے باعث نگر ضلع میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

گلگت بلتستان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’اس وقت ضلع نگر میں تیز بارش جاری ہے جس کی وجہ سے قراقرم ہائی وے پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے، تاہم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔‘

ترجمان نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ’سفر سے پہلے ہائی وے کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔‘

دوسری جانب حکام نے بتایا کہ ’گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے جبکہ نچلے علاقوں میں بارش ہوئی۔‘

پولیس ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ’بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث بابوسر پاس روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تمام مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔‘

ٹورسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ’خنجراب ٹاپ پر ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔ پھسلن کی صورتحال کے باعث خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔‘

پاکستان کے علاقوں استور، سکردو، گانچھے، شگر، کھرمنگ، ہنزہ اور نگر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری جاری ہے جس سے مقامی آبادی کی مشکلات میں اضافہ اور کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026