پشاور کے سکول کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 32 افراد ہلاک

09:57, 15/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 14:52, 15/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
پشاور کے سکول کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 32 افراد ہلاک
AFP
پشاور میں نجی سکول کی چھت کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختوخواہ کے شہر پشاور کی دیر کالونی میں ایک نجی سکول کی چھت گرنے سے کم از کم 32 طالب علموں سمیت ایک خاتون استاد کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعے میں 32 طلباء ہلاک ہوئے ہیں اور تمام بچوں کی عمر 13 سال یا اس سے کم ہے۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ’طلبہ اور استاد کو مردہ حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا، جبکہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے ایک درجن سے زائد افراد کو بھی وہاں لایا گیا۔‘

ایل آر ایچ کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔‘

اس سے قبل ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بیان میں بتایا تھا کہ ’ریسکیو اہلکاروں نے طلبہ اور اساتذہ سمیت تقریباً 20 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔‘

ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’10 سے زائد بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔‘

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان میں اس نوعیت کے کئی مہلک واقعات پیش آئے ہیں جن میں جون میں لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت اور ڈیرہ غازی خان میں سکول کی چھت گرنے سے 4 بچوں کی ہلاکت شامل ہے۔

ملک کے اعلیٰ حکام کا اظہار افسوس

خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعے پر ملک کی اعلیٰ قیادت نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے 'ایکس' پر بتایا کہ 'وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت نے صورتحال کا شدید نوٹس لیا ہے۔ ہمارے بچوں کی حفاظت اور تحفظ کو ہر صورت اولین ترجیح رہنا چاہیے۔

متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے، زخمیوں کے لیے بہترین ممکنہ طبی نگہداشت کو یقینی بنانے اور ایسے سانحات کو دوبارہ پیش آنے سے روکنے کے لیے ہمارے اسکولوں میں حفاظتی معیارات کو مضبوط کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ '

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے سانحے نے پوری قوم کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

صدر نے متاثرہ خاندانوں کی مدد، زخمیوں کے بہترین علاج اور تمام اسکولوں کی عمارتوں کے حفاظتی معیار کی جانچ کے لیے جامع تحقیقات کی ہدایت کی۔

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داران کو چھت گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکش پر پوسٹ میں کہا کہ 'پشاور کی دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا یہ دلخراش واقعہ انتہائی غمگین ہے۔ میں نے ایجوکیشن ایڈوائزر کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ زخمی بچوں کو بہترین ممکنہ طبی امداد فراہم کی جائے۔'

بیان میں انہوں نے تمام تعلیمی اداروں کے صوبے بھر میں حفاظتی جائزے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی جا سکے اور جہاں بھی ضروری ہو فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔ ہم اپنے بچوں کی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ میری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور میں زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔'




پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026