کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ٹرین کو ملتان کے قریب حادثہ، 5 افراد ہلاک 30 زخمی

09:46, 13/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 09:46, 13/10/2026, منگل
ویب ڈیسک
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ٹرین کو ملتان کے قریب حادثہ، 5 افراد ہلاک 30 زخمی
تصویر: اے ایف پی
ملتان میں شیر شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں ملتان میں شیر شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ترجمان نے اموات کی تصدیق کی ہے۔ ریسکیو 1122 کے ایک عہدے دارمحمد ارشد نے بتایا ہے کہ 49 افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمی مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کو پاکستان ریلوے کی انشورنس پالیسی کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیر ریلوے صورت حال کا جائزہ لینے اور امدادی کارروائیوں کا معائنہ کرنے کے لیے جائے حادثہ روانہ ہوگئے۔ انہوں نے انسپکٹر آف ریلوے کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بیان کے مطابق لودھراں اور جہانیاں کے راستے ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

ٹرین ڈرائیور رضوان عباس نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی اور سگنل بھی کلیئر تھا۔‘


انہوں نے کہا کہ ’شیر شاہ سٹیشن کے علاقے سے گزرتے ہوئے انہیں اچانک ایک جھٹکا محسوس ہوا، جس پر انہوں نے بریک لگائی اور ٹرین روکنے میں کامیاب ہوگئے۔‘


رضوان عباس کے مطابق انجن سے اتر کر پیچھے دیکھا تو مسافر بوگیاں پٹری سے اتر کر ایک طرف گری ہوئی تھیں۔


دوسری جانب پاکستان ریلوے نے حادثے کے بعد مسافروں کی رہنمائی اور مدد کے لیے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر چوبیس گھنٹے فعال معلوماتی اور امدادی ڈیسک قائم کردیے ہیں۔


ڈویژنل کمرشل افسران کو متبادل سفری انتظامات کرنے اور ضرورت پڑنے پر ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


ریلوے کے بیان کے مطابق 500 سے زائد مسافروں کو لے جانے کے لیے رحمان بابا ایکسپریس کی متبادل ٹرین شیر شاہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کردی گئی ہے۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان مسافروں کے لیے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026