پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ: میرپور ڈویژن میں 13 نشستوں پر پولنگ جاری

11:08, 27/07/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 11:09, 27/07/2026, پیر
ویب ڈیسک
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ: میرپور ڈویژن میں 13 نشستوں پر پولنگ جاری
پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ آج شروع ہو گیا ہے جس میں میر پور ڈویژن کی 13 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولنگ کا آغاز پیر کی صبح آٹھ بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کو آسان بنانے کے لیے میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج ہونے والے انتخاب میں تقریباً 288 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے لیے 2,316 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1,241 کو انتہائی حساس جب کہ 724 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

انتخابی عمل کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

یہ انتخابات ایسے موقع پر ہو رہے ہیں جب کشمیر میں کئی ہفتوں سے احتجاج اور لانگ مارچ کرنے والی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنی کی کال دی گئی ہے جو اب بھی برقرار ہے جب کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ان انتخابات کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔

انتخابات سے قبل احتجاج ختم کروانے کے لیے حکومت نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات شروع کیے تھے جو بے نتیجہ رہے ہیں جس کے بعد مظاہرین نے دوبارہ لانگ مارچ کی کال دی۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کشمیر کے انتخابات تین مراحل میں کرائے جارہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں دو اگست کو مظفر آباد ڈویژن کی نو نشستوں اور تمام 12 مہاجر نشستوں پر انتخاب ہوگا جب کہ تیسرے مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر پولنگ کرائی جائے گی۔

آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ نے اتوار کو 11 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کریں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پولنگ کے عمل میں رکاوٹ یا امن خراب کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026