ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھائے گا: ترک صدر

17:12, 01/09/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 17:13, 01/09/2026, منگل
ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھائے گا: ترک صدر
انادلو
ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھائے گا: ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرے گا، کیونکہ ترکیہ اس تنظیم کو ایک ابھرتی ہوئی عالمی قوت کے طور پر دیکھتا ہے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایس سی او پلس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تقریباً ساڑھے تین ارب افراد کی نمائندگی کرتی ہے۔ جبکہ اس کے رکن ممالک کی مجموعی قومی پیداوار تقریباً 35 ٹریلین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

ترک صدر کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نہ صرف علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے بلکہ محفوظ تجارتی راہداریوں کے قیام اور توانائی کی فراہمی کے تحفظ میں بھی مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

صدر اردوان نے اعلان کیا کہ ترکیہ 11 اور 12 نومبر کو انطالیہ میں کوپ 31 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم صرف امن و استحکام کے قیام تک محدود نہیں بلکہ معاشی ترقی، علاقائی روابط، توانائی کے تحفظ اور محفوظ تجارتی راہداریوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے بلا تعطل اور محفوظ گزرگاہوں کے قیام کی ضرورت ہے، جبکہ توانائی کی فراہمی کا تحفظ بھی تنظیم کے اہم اہداف میں شامل ہونا چاہیے۔

ترک صدر نے بحیرۂ کیسپین سے گزرنے والے مڈل کوریڈور منصوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ترکیہ ایس سی او کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔‘

رجب طیب اردوان نے موسمیاتی تبدیلی، غیر قانونی ہجرت، دہشت گردی، کراس بارڈر کرائم اور غذائی تحفظ کو عالمی سطح پر درپیش بڑے چیلنجز قرار دیا اور کہا کہ ’ترکیہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔‘

انہوں نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان حملوں میں 74 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مکہ دفاعی اتحاد کو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔‘

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026