دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں اسلام آباد لندن، ٹورنٹو اور ماسکو سے زیادہ محفوط: رپورٹ
12:36, 27/08/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 12:36, 27/08/2026, جمعرات

AFP
عالمی سیفٹی انڈیکس میں اسلام آباد کو دنیا کے 401 شہروں میں 83واں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہےعالمی سیفٹی انڈیکس میں اسلام آباد کو دنیا کے 401 شہروں میں 83واں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جو لندن، ماسکو، ٹورنٹو اور گلاسگو سمیت کئی بڑے شہروں سے بہتر ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں رپورٹ ہونے والے قتل کے تمام مقدمات حل کیے گئے، تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور قتل کے 100 فیصد مقدمات کو انجام تک پہنچایا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2026 میں دارالحکومت میں جائیداد سے متعلق جرائم میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈکیتی، رہزنی، قتل اور گاڑیوں کی چوری جیسے سنگین جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی۔
انسداد دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سواٹ اور ڈیلٹا فورس کے خصوصی یونٹس قائم کیے گئے، جبکہ سیاحوں کی حفاظت کے لیے ’مارگلہ ٹریل پٹرول یونٹ‘ بھی تشکیل دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 1,144 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ جرائم کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 14,645 مقدمات درج کیے گئے۔ اس دوران 887 اشتہاری مفرور، 1,595 عادی مجرم، 944 عدالتی اشتہاری اور 1,592 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد بھی گرفتار کیے گئے۔
پولیس کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی سسٹمز اور ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ نگرانی، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اس کے اعلاوہ خواتین کے لیے آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن، سفارت خانوں کے لیے پولیس سروس سینٹر اور عالمی میڈیا سے رابطے کے لیے فارن میڈیا سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سال بھر کے دوران چار بین الاقوامی کانفرنسوں، 636 ملکی و غیر ملکی وفود، 191 وی وی آئی پی نقل و حرکت، 682 احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں، 636 اہم تقریبات اور پارلیمنٹ کے 16 مشترکہ اجلاسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔