نیپال اور چائنہ میں فلیش فلڈ سے 162 ہلاک، 15 سو سے زیادہ لاپتہ
11:09, 27/08/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 11:10, 27/08/2026, جمعرات

نیپال میں فلیش فلڈ سے ہونے والی تباہی کا فضائی منظر
نیپال اور چائنہ کے شہر تبت میں فلیش فلڈ سے مرنے والوں کی تعداد 162 ہو گئی جبکہ آٹھ سو غیر ملکیوں سمیت 15 سو سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
انگلینڈ کے خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو حکام نے بتایا ہے کہ نیپال میں ہمالیہ کے دریا میں فلیش فلڈ قریبی قصبوں اور وادیوں کو بہا کر لے گیا۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشنز کر رہی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔
ہزاروں متاثرہ علاقوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو تبت میں ٹریکنگ یا زیارت کے لیے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق فلیش فلڈ میں مرنے والوں کی تعداد 165 تک ہو سکتی ہے۔
نیپال میں پولیس کے ترجمان ابی نارائن کفلے کے مطابق ’ہم نے سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔‘
پولیس اور سیاحتی حکام کا کہنا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والے آٹھ سو سے زیادہ لوگوں میں پانچ سو کے قریب سیاح ہیں۔‘
لاپتہ ہونے والے سیاحوں میں امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت قریب 24 ممالک کے سیاح شامل ہیں۔ جن میں انڈیا سے 177, امریکہ سے 63, آسٹریلیا سے 33, برطانیہ سے اور کینیڈا سے 25 سیاح نیپال میں سیر کے لیے آئے تھے۔
واقعے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے چائنہ اور نیپال کے سرحدی علاقے مٹی اور پتھروں والے فلیش فلڈ درجنوں لوگوں کو بہا کر لے جا رہا ہے۔ اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے کیشو پرساد بارال نے بتایا کہ ’مٹی والے سیلاب کا بہاؤ سیدھا ہماری طرف آرہا تھا۔ میں نے اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن بہاؤ اتنا تیز تھا کہ وہ سیلاب میں بہہ گئیں۔‘
سیلاب کے چار گھنٹے بعد پرساد بارال کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا، انہوں نے کہا ’میری اہلیہ اب بھی کہیں مٹی کے نیچے ہوں گی۔‘ ان کے ساتھ موجود ایک اور بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ ’جب سیلاب آیا تو میں وہاں موجود آم کے درخت کو پکڑ لیا تھا اور اس وجہ سے میں اپنی جان بچانے میں جامیاب ہو گیا۔‘
نیپالی فوج کے ترجمان راجا رام کے مطابق فلیش فلڈ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک، ٹینٹ اور دیگر ضرویات کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’5 ہزار سے زیادہ پولیس اور فوجی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، آج (جمعرات) کو سیلاب میں بہہ جانے والے 20 غیر ملکیوں سمیت مزید 125 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔‘
نیپالی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’وزیراعظم بالیندر شاہ نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔‘
فلیش فلڈ کی ممکنہ وجہ
واقعے کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس نوعیت کے فلیش فلڈ کی وجہ علاقے میں آنے والا زلزلہ ہو سکتا ہے۔ جس سے اچانک گلیشئر ٹوٹنے سے فلیش فلڈ آئے۔
امریکی جیولاجیکل سروے کی رپورٹ کےمطابق اس علاقے میں 4.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
چائنہ کی طرف بارڈر پر ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں لوگ فلیش فلڈ آنے کے بعد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ جبکہ کے سیلابی ریلہ وہاں موجود لوگوں اور گاڑیوں کو بہا کر لے جا رہا ہے۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔