امریکہ کا ایران پراب تک کی سب سے بڑی معاشی کارروائی کا اعلان

09:47, 24/08/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 11:12, 24/08/2026, پیر
امریکہ کا ایران پراب تک کی سب سے بڑی معاشی کارروائی کا اعلان
AFP
فائل فوٹو

امریکہ نے ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ ایران پر ایسی پابندیاں لگانے جا رہاہے جو ایران کے تجارتی شراکت داروں کو بھی نشانہ بنائے گی۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقتصادی جنگ جاری رہی تو وہ خلیج سے تیل کی تمام برآمدات بند کر دے گا۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ پیر کو یعنی آج دوپہر کے وقت پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں وہ ایک ایران کے مزید سخت اقدامات کا اعلان کریں گے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اتوار برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سے ایک معاشی کارروائی شروع ہو رہی ہے، جو کسی بھی دشمن کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی معاشی کارروائی ہو گی۔

جنگ میں شامل دونوں ممالک نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ایک دوسرے پر فوجی حملے نہیں کیے ہیں، لیکن چھ ماہ قبل شروع ہونی والی جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی بامعنی مذاکرات بھی نہیں کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے تقریبا مسلسل معاشی پابندیوں کا شکار رہا ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے شروع کرنے کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایران اور لبنان کے لوگ شامل ہیں۔

ان حملوں میں ایران کی روایتی فوجی طاقت کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی مارے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب بھی آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے اور اس سے ہونے والی آمد و رفت روکنے کے لیے میزائل اور ڈرونز موجود ہیں۔

جس کی وجہ سے اس اہم سمندری گزرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت تقریبا رک گئی ہے اور دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایران کا ایٹمی پروگرام، جسے امریکہ اور اسرائیل ختم کرنا چاہتے ہیں، ابھی واضح نہیں ہے۔

اقداامات کی تفصیلات بتائے بغیر سکاٹ بیسنٹ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ ان خوف زدہ ممالک کو بھی نشانہ بنائے گا جو ایران کی معیشت اور مالی نظام کے ساتھ منسلک ہیں۔

ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر معاشی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے یا خلیج فارس میں کہیں سے بھی تیل کا ایک قطرہ برآمد نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاشی جنگ میں کسی بھی ملک کی شرکت یا حمایت کو جنگ کا عمل سمجھے گا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ نے چائنہ پر زور دیا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چائنہ تاریخی طور پر خلیج سے اپنا آدھا تیل درآمد کرتا ہے۔

واشنگٹن میں چائنہ کے سفارتخانے کے ترجمان نے جواب میں کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسئلے کے حل میں مدد نہیں دیتے جبکہ انہوں نے سفارتکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے بنیادی ڈھانچے کے کچھ حصے تباہ ہونے سے پہلے ہی ایران کی معیشت بین الاقوامی پابندیوں کے دباؤ میں تھی۔

اگر چہ تہران ظاہری طور پر مضبوط نظر آتا ہے لیکن ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید معاشی کارروائی سے مشکلات بڑھیں گی، بدامنی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے اور اسلامی جمہوریہ کی قانونی حیثیت کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

ایران جنگ میں پہلے ہی ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی تھی مہنگائی، کمزور کرنسی، توانائی کی قلت تھی۔ اب اسے تباہ شدہ انفراسٹکچر، متاثرہ تجارت، پیداوار میں کمی اور دوبارہ تعمیر کی لاگت کو بھی پورا کرنا ہوگا۔

سفارتی کوششیں

امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات آخری بار جون 2026 میں سوئٹزرلینڈ میں ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک میں براہ راست بات چیت نہیں پائی۔

قطر، پاکستان اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک سفارتکاری کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر آج (پیر) کو خطے میں امن و سلامتی بحال کرنے کی کوششوں کے تحت تہران کا دورہ کریں گے، لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں ہیں۔

پاکستان اس تنازع میں ثالثی کر رہا ہے۔ ایک پاکستانی سرکاری ذرائع نے کہا کہ عاصم منیر امریکہ کی نئی پابندیوں کی دھمکی سمیت حالیہ پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔

جنگ کے دوران ایران پر امریکی اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں ۔ امریکہ نے بتایا ہے کہ ان کے 18 فوجی اہلکار ہلاک 750 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے ایران کے سپریم لیڈر مارے گئےتھے۔ چھ ماہ کی جنگ کے بعد سے اب امریکہ ایران پر سب سے بڑی مالی پابندیاں لگا رہا ہے۔جس کے جواب میں ایران نے خلیج سے تیل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026