ترکیہ نے نیتن یاہو کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کر دی
17:46, 21/08/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 18:31, 21/08/2026, جمعہ

فائل فوٹو
ترکیہ کے وزیر انصاف اکن گورلیک نے جمعہ کو کہا ہے کہ ترکیہ نے انٹرپول سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد لے جانے والے گلوبل سمود فلوٹیلا پر سوار کارکنوں پر حملے کے سلسلے میں جاری مقدمے کی کارروائی کے کے طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرے۔
اکن گورلیک نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’این سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی استنبول کی 11 ویں ہائی کرمنل کورٹ میں نیتن یاہو اور افیک موسکووچ سمیت 35 ملزمان کے خلاف غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے پر بین الاقوامی پانیوں میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 14 جولائی 2026 کو نیتن یاہو اور موسکووچ کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ جس کے بعد وزارت انصاف نے وزارت داخلہ سے درخواست کی کہ دونوں ملزمان کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کیے جائیں۔
گرلیک نے کہا ہے کہ متعلقہ دستاویزات وزارت خارجہ کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور موسکووچ پربین الاقوامی علاقوں میں غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے شہریوں کے خلاف مسلح مداخلت اور کارکنوں کی حراست کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
گرلیک نے مزید کہا ہے کہ الزامات میں انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، آزادی سے محرومی، تشدد، جائیداد کو نقصان پہنچانے، ڈکیتی اور نقل و حمل کے ذریعے اغوا کرنا شامل ہے۔
وزیر انصاف اکین گرلیک نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں کیے گئے جرائم کو چھپانے یا ذمہ داروں کو استثنیٰ کی ڈھال فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی اور بین الاقوامی قانون کے تحت دستیاب تمام قانونی ذرائع پوری قوت سے استعمال کریں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ کی صورتحال پر ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔