ڈالر کو نقصان پہنچانے کے لیے ایران کا عراق کو اپنی کرنسییوں میں تجارت استعمال کرنے پر زور

16:04, 21/08/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 18:53, 21/08/2026, جمعہ
ڈالر کو نقصان پہنچانے کے لیے ایران کا عراق کو اپنی کرنسییوں میں تجارت استعمال کرنے پر زور
AA
فائل فوٹو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران اور بغداد سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قومی کرنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت کریں تاکہ امریکی ڈالر کو دھچکا دیا جا سکے۔

ایرانی پالیمنٹ کے خبر رساں ادارے (آئی سی اے این اے) کے مطابق باقر قالیباف نے یہ بات جمعرات کو بغداد میں ایرانی سفارتخانے میں ایرانی اور عراقی تاجروں سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا ے کہ ہم قومی کرنسیوں کا استعمال کر کے تجارت کر سکتے ہیں اور امریکی ڈالر کو دھچکا دے سکتے ہیں۔

قالیباف نے دعویٰ کیا کہ دنیا پر امریکہ کے اثرو رسوخ کا دور ختم ہو گیا ہے، لیکن ایران اور عراق اب تک ابھرتے ہوئے مواقع سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے اور اب بھی 50 سال پرانے طریقوں سے تجارت کر رہے ہیں۔

عراق کے دورے پر موجود ایرانی پارلیمنٹ سپیکر نے کہا ہےکہ واشنگٹن اور اسرائیل نے محسوس کر لیا ہے کہ وہ ایران اور عراق کو روایتی فوجی جنگ سے شکست نہیں دے سکتے، اس لیے اب انہوں نے نفسیاتی اور اقتصادی جنگ کا رخ اختیار کر لیا ہے۔

جنگ کے حوالے سے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ جن لوگوں نے جنگ کا تجربہ کیا ہے وہ امن کی قدر ان لوگوں سے زیادہ سمجھتے ہیں جو صرف اس بارے میں باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفارتکاری تب ہی مؤثر ہوتی ہے جب اس کے پیچھے فوجی تیاری موجود ہو۔

قالیباف نے مزید کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سفارتکاری کی قدر ہوتی ہے اور وہ اسی وقت آگے بڑھتی ہے جب ہم جنگ کے لیے تیار ہوں۔ لیکن اگر ہم جنگ کے لیے تیار نہیں ہیں تو جب ہم سفارتکاری کرتے ہیں تو کوئی بھی ہمیں جواب نہیں دے گا۔






تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026