عمران خان کوطبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے: وزیر اطلاعات

11:26, 21/08/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 12:40, 21/08/2026, جمعہ
عمران خان کوطبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے: وزیر اطلاعات
عمران خان کوطبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے: وزیر اطلاعات

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات عطااللہ تارنے جمعہ کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سرکاری ہسپتال پمز میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی طور پر فٹ قرار دیا ہے۔

عمران خان کو 20 اور 21 اکست کی درمیانی رات جیل سے ہسپتال منتقل کرنے پر وزیر اطلاعات نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کے جیل سے علاج کے لیے باہر لے جانے کی توقع نہیں تھی۔

یاد رہے اس سے قبل عمران خان کو فروری میں علاج کے لیے جیل سے باہر لے جایا گیا تھا۔

عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی خبر سامنے آنے پر ان کے حامیوں نے رات گئے اسلام آباد کی سٹرکوں پر پھولوں کی پتیاں ڈالی۔

گزشتہ رات پاکستانی میڈیا نے جس طرح عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کی خبر کو رپورٹ کیا وہ اس کے بلکل برعکس تھا جو گزشتہ کچھ سالوں میں دیکھا گیا۔ اس کے اعلاوہ عمران خان کے پاکستانی ٹیلی ویژن پر نام لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جبکہ جمعرات کی رات پاکستان کے کچھ نجی ٹی وی چینل پر دیکھا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر اس دعوے پر تبصرہ نہیں کیا کہ وہ طبی طور پر فٹ ہیں یا نہیں۔ پارٹی کے سینئر اراکین نے سپریم کورٹ کے حکم کو اس طرح لیا کہ عمران خان کم از کم کئی ہفتے ہسپتال میں رہیں گے۔

لیکن پاکستان کے وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے جمعرات کو پاکستانی نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ اگر ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ ہسپتال میں ان کا علاج ضروری ہے توانہیں داخل کیا جائے گا، اور اگر وہ کہیں کہ ان کا علاج جیل میں ہوسکتا ہے، تو انہیں واپس بھیج جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہے، جس میں ایک ماہر امراض چشم، ایک ماہر امراض قلب اور ایک معالج نے اُس کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ عمران خان کو دو دن کے اندر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کریں اور انہیں ان کے ذاتی معالج سمیت میڈیکل پینل تک رسائی دی جائے گی ۔

پاکستان کی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جاتا تھا لیکن جمعرات کی رات انہیں پمز منتقل کیا گیا۔جس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس راستے سے عمران خان کو نجی ہسپتال شفا انٹرنیشنل لے کر جانا تھا اس راستے پر پاکستان ےتحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن موجود تھے جس وجہ سے سکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔ اس لیے انہیں سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق معائنے کے دوران ان کی بہن عظمیٰ خان بھی موجود تھیں۔ عمران خان کو صبح 5 بجے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جس کی حکومت تردید کرتی ہے۔

ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جیل میں ان کی صحت خراب ہو گئی ہے اور وہ اپنی دائیں آنکھ میں نمایاں بینائی کھو چکے ہیں۔ جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹس میں ایسی کوئی حالت نہیں ہے جس میں فوری علاج کی ضرورت ہو۔

بدھ کو روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پارٹی کے ترجمان ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی اور مقدمات کی جلد سماعت کے لیے ملک گیر مارچ کریں گے۔


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026