یوکرین کا روس پر پچھلے دو سال کا سب سے بڑ احملہ، 620 ڈرونز فائر کیے گئے

12:03, 18/08/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 12:20, 18/08/2026, منگل
یوکرین کا روس پر پچھلے دو سال کا سب سے بڑ احملہ، 620 ڈرونز فائر کیے گئے
AA
فائل فوٹو

روسی حکام کے مطابق پیر کی شام سے منگل کو ماسکو پر ہونے والا ڈرون حملہ گزشتہ دو سال کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانین نے بتایا ہے کہ اس دوران 620 ڈرونز دارالحکومت ماسکو کی طرف فائر کیے گئے۔

ماسکو کے میئر نے روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم (میکس) پر کہا ہے کہ پیر کی شام سے منگل کی صبح پانچ بجے تک ماسکو کے علاقے میں 180 ڈرون تباہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن مقامات پر ملبہ گرا ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر کام کر جاری ہے۔

اس سے پہلے سب سے بڑا حملہ 15 اور 16 اگست کو کیا گیا تھا، جب ماسکو کی طرف 600 ڈرونز فائر کیے جانے کی اطلاع ملی۔

گورنر آندرے ووروبیوف کے مطابق اس تازہ حملے میں علاقے کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہے، بوگوروڈسکی ضلع میں اٹلانٹا پارک کے قریب ایک ڈرون نے آن لائن ویئر ہاؤس کے ایک اور گودام کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق ڈرونز حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دو گھر بھی متاثر ہوئے اور علاقے میں کئی مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

گورنر اینڈریو ووروبیوف کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ ماسکو جولائی میں بھی کئی بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ ان میں ایک واقعہ ایسا بھی تھا جب ایک ہی رات میں 430 سے زائد ڈرونز کو مار گرانے کی اطلاع بھی ملی تھی۔

اس سے پہلے 11 مارچ 2025 کو میئر سوبیانن نے اسے اس وقت کا سب سے شدید حملہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس حملے میں ماسکو کے قریب 74 ڈرونز مار گرائے گئے جبکہ سینکڑوں ڈرونز کو راستے میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026