ترک صدر اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ایران اور غزہ پر تبادلہ خیال
10:52, 18/08/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 11:07, 18/08/2026, منگل

AA
فائل فوٹوترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
ٹیلی فون کال پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور وسیع تر جغرافیائی سیاسی امور پر بات کی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے سفارتکاری کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے جاری رہنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ترکیہ امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
علاقائی استحکام
علاقائی استحکام اور سلامتی کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ علاقائی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط موقف اختیار کر رہا ہے۔
فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے صدر ایردوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت غزہ میں امن کا جاری عمل دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے اس وقت اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن اور غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ
ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے پیر کو اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی فون پر بات کی ہے ۔
ذرائع کر مطابق دونوں وزرا نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے سے متعلق مذاکرات میں تازہ پیش رفت پر بات کی ہے اور دونوں معاملات پر جاری مذاکرات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔