اگر عمان امریکہ ایران مذاکرات کے راستے میں آیا تو ہم اس پر شدید بمباری کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
16:52, 17/08/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 17:48, 17/08/2026, پیر

AFP
فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں مداخلت کرنے پر دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آرجی سی) کے اہلکاروں سے براہ راست رابطے میں ہے
امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر سے ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں عمان کے کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ اگر عمان راستے میں آیا تو ہم ان پر شدید بمباری کریں گے۔
ایران نے سنیچر کو کہا تھا کہ وہ ہفتوں کی تکنیکی مذاکرات کے بعد عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے لیے شپنگ روٹ کے نقشے پر متفق ہو گیا ہے۔
ایران کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کو ہتھیار ڈالنے کا سفید جھنڈا اٹھانا چاہیےہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ پوکر کے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ مر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے ایران کے پاسداران انقلاب کے عہدیداروں سے براہِ راست رابطے موجود ہیں۔
غزہ اور حماس کے حوالے سے بیان
غزہ کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو غزہ میں حملے نہیں کرنا چاہیے ہیں۔ حماس اپنے ہتھیار ڈالنے پر راضی ہو گئی ہے۔
صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ کا حماس سے بھی ایک الگ رابطہ ہے اور جلد وہ اپنے ہتھیار رکھ دیں گے۔
اسرائیلی سیاست کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کے لیے سب سے مناسب یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے انتخابات سے دور رہیں۔ تاہم انہوں نے کسی امیدوار کی حمایت کے امکان کو رد نہیں کیا۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے کوششیں کر رہا ہے، جس میں حماس کی غیر مسلح اور اسرائیل کا غزہ سے انخلاء شامل ہے۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔