’امریکی فوجی کو قتل کرنے والے کو 30 ہزار ڈالر کا انعام، خواتین کو دگنی رقم ملے گی‘

12:30, 17/08/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 12:31, 17/08/2026, پیر
ویب ڈیسک
’امریکی فوجی کو قتل کرنے والے کو 30 ہزار ڈالر کا انعام، خواتین کو دگنی رقم ملے گی‘
’جو شہری ایرانی سرحد پر حملہ کرنے والے امریکی فوجی کو قتل کرے گا یا پکڑے کا اسے 30 ہزار ڈالر کا نقد انعام دیا جائے گا۔‘

ایرانی کے فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ’جو شہری ایرانی سرحد پر حملہ کرنے والے امریکی فوجی کو قتل کرے گا یا پکڑے کا اسے 30 ہزار ڈالر کا نقد انعام دیا جائے گا۔‘

ایرانی کی سرکاری خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق ایرانی فوج کے میجر جنرل حبیب اللہ حطامی نے یہ پیشکش صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایرانی سرزمین پر آنے والے امریکی فوجی کو قتل کرنے یا پکڑنے والے کو 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا جبکہ اگر کسی ایرانی خاتون نے کسی امریکی فوجی کو ایران میں گھُسنے پر قتل کیا یا پکڑا تو انہیں اس انعام کی دگنی رقم ملے گی۔

ایرانی فوجی کمانڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہو رہے ہیں اور 60 دن کا جنگ بندی معاہدہ بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ایرانی فوجی جنرل کے بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026