ترکیہ: 2016 کی ناکام بغاوت میں صدر اردوان پر حملے کی سازش میں ملوث گروہ کا کارکن گرفتار

15:05, 05/08/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 17:00, 05/08/2026, بدھ
ویب ڈیسک
ترکیہ: 2016 کی ناکام بغاوت میں صدر اردوان پر حملے کی سازش میں ملوث گروہ کا کارکن گرفتار
AA
فائل فوٹو

ترکیہ وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پولیس نے 2016 کی ناکام بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردوان کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث فتح اللہ دہشتگرد تنظیم (فیتو) کے ایک رکن کو گرفتار کرلیاہے۔

وزارت کے مطابق ملزم کی شناخت( بی کے ) کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ فیتو کے اس یونٹ کا حصہ تھا جس نے جولائی 2016 میں صدر اردوان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم بی کے سابق آرمی کپتان اور ہیلی کاپٹر پائلٹ تھا جو کہ انٹر پول کو بھی مطلوب تھا۔

وزارت کے مطابق افیون قرہ حصار اوراس شہر کے صوبوں میں پولیس انٹیلی جنس یونٹس نے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے انٹیلی جنس کی نگرانی میں مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ملزم کا سراغ لگا کر اسے افیون قرہ حصار میں انسداد دہشتگردی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ ترکیہ فیتو کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔

2016 کی بغاوت

واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 میں ترکیہ میں ناکام بغاوت کی منصوبہ بندی فتح اللہ گولن کی قیادت مین فیتو نے کی تھی.

اس بغاوت میں 253 افراد ہلاک ہوئے اور 2,734 افراد زخمی ہوئے تھے۔











پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026