پاکستان کی عالمی اے آئی گورننس کی حمایت، چین کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

16:38, 17/07/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 16:45, 17/07/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
پاکستان کی عالمی اے آئی گورننس کی حمایت، چین کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
MOFA
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اے آئی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں

پاکستان نے مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کو زیادہ منصفانہ بنانے، ترقی پذیر ممالک کو جدید ٹیکنالوجیز تک رسائی دینے اور ڈیجیٹل تقسیم کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جمعے کے روز شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹٰیلی جنس کانفرنس 2026 کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اور عالمی سطع پر دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کرنے پر اتقاق کیا گیا۔

یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی جب ایک روز قبل ہی یعنی جمعرات کو پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کارپوریشن آرگنائزیشن نامی ایک نئی تنظیم کا بانی رکن بنا ہے۔

اس تنظیم کا مقصد خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی اے آئی گورننس کا حامی ہے جو شفاف اور سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے۔

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اے آئی کے شعبے میں تعاون کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شمولیت دونوں ممالک کے طویل مفادات کے لیے اہم ثابت ہوگی اور چین چاہتا ہے کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک بھی مصنوعی ذہانت کی ترقی سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستانی حکومت اس سے قبل قومی اے آئی پالیسی کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 278 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026