ملک میں موجود کسی بھی اسرائیلی کو فوراً ملک بدر کر دیا جائے: ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی ہدایت

15:52, 16/07/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 15:57, 16/07/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
ملک میں موجود کسی بھی اسرائیلی کو فوراً ملک بدر کر دیا جائے: ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی ہدایت
AFP
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم (فائل فوٹو)

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے ہدایت کی ہے کہ اگر ملک میں کوئی بھی اسرائیلی شہری موجود ہے تو اسے فوراً ملک بدر کیا جائے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملائیشین حکام جوہور ریاست میں ایک نجی رہائشی منصوبے میں مبینہ اسرائیلی آپریشنز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایک مقامی اخبار 'فری ملائیشیا ٹوڈے' کے مطابق انور ابراہیم نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی اسرائیلی ملا تو ہم اسے فورا ڈی پورٹ کریں گے کیوں کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کے بقول حکام الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ملائیشیا کی وزارتِ داخلہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ریاست جوہور میں نیٹ ورک اسکول نامی ایک ٹیکنالوجی کمیونٹی کی کارروائیوں میں ایک اسرائیلی شہری ملوث ہے۔ جوہور کی ریاستی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز حکومت کی خصوصی اجازت کے بغیر ملائیشیا میں داخل نہیں ہو سکتے کیوں کہ کوالالمپور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

دوسری جانب امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ سنگاپور کی سرحد کے قریب واقع ایک منصوبے فاریسٹ سٹی میں 266 غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور تمام افراد کے پاس قانونی دستاویزات موجود تھیں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026