امریکہ کی چائنہ، میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ: پاکستان میں فی تولہ سونا قریب 3 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
07:10, 06/02/2025, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 09:31, 06/02/2025, جمعرات
ویب ڈیسک

سوشل میڈیافائل
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔
امریکہ کی چائنہ، میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ کی غیر یقینی صورتحال کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے باعث پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے بدھ (پانچ فروری) کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:
- 10 گرام (24 قیراط) سونے کی قیمت 4158 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے ہو گئی۔
- ایک تولہ (24 قیراط) سونے کی قیمت 5300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، فی اونس سونا 2 ہزار 868 ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ ایک اونس پر 53 ڈالر کا اضافہ تھا۔
آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین قریشی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں خریداروں کے لیے مسئلہ بن گئی ہیں، کیونکہ وہ یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ سونا فوراً خریدیں یا قیمتوں کے کم ہونے کا انتظار کریں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’اگر سونے کی قیمتوں میں اضافہ اسی طرح جاری رہا، تو وہ وقت آئے گا جب قیمتی دھات کی تجارت صرف بڑے سرمایہ کاروں تک محدود ہو جائے گی اور اس کی وجہ سے جیولری کی فروخت کم ہونے سے دکانیں خالی ہو سکتی ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:

تازہ ترین
نئی تجارتی جنگ کے خطرات: ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا اور چائنہ کی امپورٹس پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان

تازہ ترین
ٹرمپ کے بھاری ٹیکس لگانے کے اعلان پر کینیڈا، چائنہ اور میکسیکو نے کیا ردعمل دیا؟

تازہ ترین
اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح 12 فیصد کر دی

تازہ ترین
دسمبر میں پاکستان کی امپورٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے دو سال میں سب سے زیادہ رہیں