ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکہ کی دھمکی

11:05, 01/10/2024, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:27, 01/10/2024, منگل
ویب ڈیسک
ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکہ کی دھمکی
اے ایف پی
اسرائیل پر براہ راست حملے کی صورت میں ایران کوسنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

امریکا نے اسرائیل کے لبنان پر زمینی حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر براہ راست فوجی حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر دفاع یوآوو گیلانٹ کو بتایا کہ امریکہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو ہٹانے کے لیے زمینی کارروائی کی حمایت کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اسرائیل پربراہ راست حملہ کرے گا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

’میں نے واضح کر دیا کہ امریکہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے‘

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے منگل کو اسی طرح کا بیان دیا تھا، جس میں یہ جواز پیش کیا گیا اسرائیل صرف ’محدود کارروائیاں‘ کررہا ہے۔

بیان یہ بھی کہا کہ وہ زمینی حملے کی توسیع کے خلاف ہے اور یہ کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد پر پائیدار استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہے۔



پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026