پنجاب میں سیلاب کی تصویری جھلکیاں
10:23, 28/08/2025, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 10:36, 28/08/2025, جمعرات
ویب ڈیسک

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق تقریباً سوا دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔



















پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔ راوی، چناب اور ستلج تینوں دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلے موجود ہیں جن سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرہ اور دریا کے آس پاس کی آبادیوں سے تقریباً سوا دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ سیلاب کی کچھ تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
