کولمبیا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 14 افراد ہلاک، 7 زخمی

11:34, 20/10/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 12:20, 20/10/2026, منگل
ویب ڈیسک
کولمبیا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 14 افراد ہلاک، 7 زخمی
AP
نارینیو۔ کولمبیا

کولمبیا کے مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ ’کولمبیا کے جنوب مغرب میں ایک غیر قانونی سونے کی کان منہدم ہونے سے 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔‘

حکام کے مطابق ’یہ حادثہ صوبہ نارینیو میں سانتا باربرا دے اسکواندے میونسپلٹی کے دیہی علاقے چیمبیرو سیکٹر میں پیش آیا۔‘

نارینیو کے گورنر لوئس الفانسو اسکوبار نے بتایا کہ ’سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔‘

گورنر نے نیشنل مائننگ ایجنسی اور وزارت کان کنی و توانائی سے مطالبہ کیا کہ ’وہ غیر قانونی اور چھوٹے پیمانے پر کان کنی کرنے والوں کے لیے ایک محفوظ نظام بنانے کے عمل کو تیز کریں تاکہ کام کے حالات اور حفاظتی معیارات کو بہتر بنایا جا سکے۔‘

واضح رہے کہ اگست میں بھی نارینیو کے ہی قصبے ’پولیکارپا‘ میں اسی طرح کے کان حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کولمبیا کے دیہی علاقوں میں غیر قانونی اور غیر منظم کان کنی عام ہے، جہاں اکثر کانوں میں حفاظتی سٹرکچر کا فقدان ہوتا ہے، جس کے باعث اکثر مہلک حادثات پیش آتے ہیں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026