ٹرمپ نے ‘نیو میکسیکو’ کا نام ‘نیوامریکہ’ رکھنے کی ویڈیو شیئر کر دی

15:45, 07/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 16:31, 07/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے ‘نیو میکسیکو’ کا نام ‘نیوامریکہ’ رکھنے کی ویڈیو شیئر کر دی
AFP
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل’ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں امریکی ریاست ‘نیو میکسیکو’ کے نام سے ‘میکسیکو’ کا لفظ مٹا کر اس کی جگہ ‘امریکہ’ لکھا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کے لیے کوئی وضاحت نہیں دی، جس سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ صرف دکھاوے کی حد تک تھی یا انتظامیہ واقعی ریاست کا نام تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


ڈونلڈٹرمپ نے ’نیو میکسیو‘ کا نام تبدیل رکھ کے ’نیو امریکہ‘ رکھنے کا اعلان کر دیا

یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ نے مقامات کے نام کو تبدیل کیا ہو۔

20 جنوری 2025 کو انہوں نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کر کے ‘خلیج میکسیکو’ کا نام ‘خلیج امریکہ’ رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ ان کےاس فیصلے کی ِمیکسیکو نے مخالفت کی تھی۔

اسی طرح 27 اگست کو انہوں نے ایک اور حکم نامے کے ذریعے کینیڈا کے ساتھ بڑھتی تجارتی کشیدگی کے دوران ’لیک اونٹاریو‘ کا نام ’لیک امریکہ‘ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

نیو میکسیکو 19ویں صدی کے وسط میں میکسیکو اور امریکہ جنگ کے نتیجے میں امریکہ کا حصہ بن گیا تھا۔ 1848 میں طے پانے والے ’معاہدہ گوادالوپے ہدالگو‘ کے تحت یہ خطہ کیلیفورنیا سمیت امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

نیو میکسیکو کی ریاستی حکومت اور وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی اس پوسٹ پر کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے بھی وائٹ ہاؤس سے اس حوالے سے مؤقف مانگا تھا لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026