نیویارک: چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ماری گئیں
15:07, 02/09/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 23:00, 02/09/2026, بدھ

AA
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ فائل فوٹونیویارک شہر کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں چاقو کے حملے میں امریکہ کے دوسرے بڑے بینک ’بینک آف امریکہ‘ کی 32 سالہ نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک ہو گئیں جبکہ خاتون حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے ماری گئیں۔
امریکی شہر نیویارک میں پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والی خاتون کی شناخت 49 سالہ پمیلا سیسنروس کے نام سے کی ہے، جو نیویارک کے علاقے کوئنز کی رہائشی تھیں۔نیویارک سٹی پولیس کے مطابق واقعہ پیر کو شام 4 بج کر 24 منٹ پر ویسٹ 42 اسٹریٹ اور سیونتھ ایونیو کے قریب پیش آیا۔
نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ ’این وائی پی ڈی‘ کی کمشنر جیسیکا ٹش نے بتایا کہ حملہ آور خاتون نے سرخ رنگ کے بیگ سے دو چاقو نکالے اور پہلے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’سب وے‘ سے نکل کر سڑک عبور کرنے والے 68 سالہ شخص پر حملہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون پیاسینٹی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جبکہ 68 سالہ زخمی سیاح کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کمشنر کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے تقریباً چار منٹ تک حملہ آور خاتون کو چاقو پھینکنے کی ہدایت کی، جس کے بعد مسلسل انکار پر ٹیزر کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خاتون پر دو گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

AA
فائل فوٹونیو یارک میئر کا بیان
فاکس نیوز کے مطابق نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک شخص کو چاقو مارنے اور دوسری خاتون کو زخمی کرنے کے بعد حملہ آور خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ہر روز شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اندرونی تحقیقات کی جائیں گی اور پولیس اہلکاروں کے باڈی کیمروں کی فوٹیج بھی عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔