کاکروچ جنتا پارٹی: انڈیا میں شروع ہونے والی یہ تحریک کیا ہے جس کے فالوورز صرف پانچ دن میں بی جے پی سے زیادہ ہو گئے؟

10:26, 21/05/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 10:26, 21/05/2026, جمعرات
کاکروچ جنتا پارٹی: انڈیا میں شروع ہونے والی یہ تحریک کیا ہے جس کے فالوورز صرف پانچ دن میں بی جے پی سے زیادہ ہو گئے؟
کاکروچ جنتا پارٹی کا ایک پوسٹر

اگر آپ بھی بے روزگار، سست اور نکمے ہیں تو کاکروچ جنتا پارٹی جوائن کر سکتے ہیں۔ انڈیا میں جین زیز نے ایک طنزیہ تحریک شروع کی ہے جس کا نام بھارتیہ جنتا پارٹی کی پیروڈی پر کاکروچ جنتا پارٹی رکھا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر اس پارٹی کے فالوورز صرف پانچ دن میں بی جے پی کے فالوورز سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ اب تک اس کے انسٹا اکاؤنٹ کو ایک کروڑ 20 لاکھ لوگ فالو کر چکے ہیں جب کہ وی سائٹ پر بھی لاکھوں افراد اس کی رکنیت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

لیکن اس کے نام میں کاکروچ کہاں سے آیا؟

انڈین سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت نے 15 مئی کو ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ یعنی لال بیگوں سے تشبیہ دی تھی۔

بعد ازاں جسٹس سوریا کانت نے اپنے بیان پر وضاحت بھی دی اور کہا کہ میڈیا کے ایک حصے نے ان کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کیا۔

اس بیان کے بعد انڈیا میں نوجوانوں کی طرف سے کافی احتجاج بھی ہوا اور اسی احتجاج کے طور پر 30 سالہ ابھیجیت ڈپکے نے طنزیہ طور پر کاکروچ جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ بنا دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مقبول ہو گیا کہ اب انڈین نوجوان اس پر ریلز اور میمز بنا رہے ہیں اور خود کو اس موومنٹ سے جوڑ رہے ہیں۔

کئی معروف شخصیات نے بھی ابھیجیت دیپکے کی اس مہم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اور چیف جسٹس کے کاکروچ والے ریمارکس کا جواب اس پارٹی نے یہ دیا ہے کہ 'جب انڈیا کو گٹر بناؤ گے تو یہاں سب کاکروچ ہی پیدا ہوں گے۔'

کاکروچ جنتا پارٹی کی ایک ویب سائٹ بھی ہے جس پر ان کا مینیفیسٹو اور پارٹی جوائن کرنے کا کرائیٹیریا بھی موجود ہے۔ آپ اس پارٹی میں شامل ہونے کے اسی صورت می حق دار ہیں اگر آپ بے روزگار، سست، ہر وقت بس آن لائن بیٹھے رہتے ہیں یا فضول گوئی کرتے ہیں۔ یہ ان کی ویب سائٹ پر لکھا ہوا ہے۔

مگر اب سوال یہ ہے کہ اتنی مقبولیت ملنے کے بعد کیا یہ پارٹی کسی نیپال یا بنگلہ دیش کی طرح جین زیز کی کوئی تحریک کی شکل اختیار کرے گی یا باقاعدہ سیاسی جماعت بن کر الیکشن میں حصہ گی۔ یا پھر سوشل میڈیا کی یہ ہائپ اگلے کچھ دن میں ختم ہو جائے گی۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026