لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک: آئی ایس پی آر

10:01, 08/10/2025, بدھا: اپ ڈیٹ: 11:35, 08/10/2025, بدھ
لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک: آئی ایس پی آر
آرکائیوسوشل
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر سمیت 11 فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں انڈین ایجنٹ تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت ’فتنہ الخوارج‘ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے استعمال کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران 19 انڈین حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، جو اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور ان کے نائب 33 سالہ میجر طیب راحت اپنے 9 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ جن فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ان کے نام یہ ہیں: نائب صوبیدار اعظم گل (38 سال)، نائیک عادل حسین (35 سال)، نائیک گل امیر (34 سال)، لانس نائیک شیر خان (31 سال)، لانس نائیک طلش فراز (32 سال)، لانس نائیک ارشاد حسین (32 سال)، سپاہی طفیل خان (28 سال)، سپاہی عاقب علی (23 سال) اور سپاہی محمد زاہد (24 سال)۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی انڈین حمایت یافتہ خوارج کے باقی عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں، جہاں زیادہ تر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔یہ حملے اُس وقت بڑھنے لگے جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو توڑ دیا۔

بدھ کے روز پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز اور سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے ملک میں گزشتہ ماہ کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد سے متعلق دو علیحدہ رپورٹس جاری کی گئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق 2025 کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں اتنا ہی تشدد ریکارڈ کیا گیا جتنا پورے 2024 میں دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ: ریسکیو آپریشن مکمل، تمام 33 دہشتگرد ہلاک، آپریشن سے پہلے شدت پسندوں نے 21 افراد کو مارا، پاک فوج کا دعویٰ
تازہ ترین
جعفر ایکسپریس حملہ: ریسکیو آپریشن مکمل، تمام 33 دہشتگرد ہلاک، آپریشن سے پہلے شدت پسندوں نے 21 افراد کو مارا، پاک فوج کا دعویٰ
آپریشن ’عزم استحکام‘ کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری
تازہ ترین
آپریشن ’عزم استحکام‘ کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ’فوجی آپریشن سربکف‘ کے خلاف عوام کا احتجاج
تازہ ترین
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ’فوجی آپریشن سربکف‘ کے خلاف عوام کا احتجاج
 باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف ’ٹارگٹڈ آپریشن‘: مارٹر حملے میں خاتون سمیت 2 بچے ہلاک
تازہ ترین
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف ’ٹارگٹڈ آپریشن‘: مارٹر حملے میں خاتون سمیت 2 بچے ہلاک
عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں، ایک سیاسی مافیا اسے متنازع بنانا چاہتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین
عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں، ایک سیاسی مافیا اسے متنازع بنانا چاہتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026