کراچی میں پولیو مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم

08:04, 11/02/2025, منگلا: اپ ڈیٹ: 10:21, 11/02/2025, منگل
کراچی میں پولیو مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم
اے ایف پیفائل
پاکستان میں 3 سے 9 فروری تک ملک بھر میں پولیو مہم جاری رہی۔

سال 2025 کی پہلی پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہی۔ 22 جنوری کو پاکستان میں 2025 کا پہلا پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ ہوا۔

کراچی میں سات روزہ پولیو مہم کے دوران لاکھوں بچے ویکسین سے محروم رہ گئے۔

جیو نیوز کی
رپورٹ
کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 92 ہزار 628 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔

اس کے علاوہ دیگر لوجسٹک مسائل کی وجہ سے پولیو ٹیموں کی ایک لاکھ 97 ہزار 461 بچوں تک رسائی نہ ہوسکی۔

پولیو مہم کا ہدف 21 لاکھ 94 ہزار 900 بچوں کو ویکسین دینا تھا، لیکن ایک ہفتے کی کوششوں کے بعد پولیو ٹیمیں 19 لاکھ 18 ہزار 966 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیاب ہو سکیں۔ یعنی دو لاکھ 75 ہزار 934 بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے۔

یاد رہے کہ 2024 میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، پولیو کے خاتمے کا پروگرام ’ای پی آئی‘ کے ساتھ مل کر ملک بھر میں ویکسینیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی دلوائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان دنیا کے صرف دو ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے، دوسرا ملک افغانستان ہے۔

گزشتہ سال رپورٹ ہونے والے 73 پولیو کیسز میں سے 27 کیسز بلوچستان سے، 22 کیسز خیبر پختونخوا سے، 22 کیسز سندھ سے، 1 کیس پنجاب سے، 1 کیس اسلام آباد سے سامنے آیا۔

1990 کی دہائی کے شروع میں پاکستان میں ہر سال تقریباً 20,000 پولیو کیسز رپورٹ ہوتے تھے، لیکن 2018 تک یہ تعداد کم ہو کر صرف 8 رہ گئی تھی لیکن ایک بار پھر پولیو کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:
کیا پاکستان میں پولیو وائرس کا خاتمہ ہوسکے گا؟
تازہ ترین
کیا پاکستان میں پولیو وائرس کا خاتمہ ہوسکے گا؟
پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، تعداد 28 ہوگئی
تازہ ترین
پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، تعداد 28 ہوگئی
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
تازہ ترین
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
سال 2024 کے دوران پاکستان میں پولیو کی صورتحال خراب رہی، کُل کیسز کی تعداد 67 ہوگئی
تازہ ترین
سال 2024 کے دوران پاکستان میں پولیو کی صورتحال خراب رہی، کُل کیسز کی تعداد 67 ہوگئی



تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026