آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: آن لائن ٹکٹ کیسے خریدیں؟

12:42, 28/01/2025, منگلا: اپ ڈیٹ: 13:23, 28/01/2025, منگل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: آن لائن ٹکٹ کیسے خریدیں؟
سوشل میڈیافائل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انیس فروری سے شروع ہوگا۔

کرکٹ فینز اب آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹس خرید سکتے ہیں، یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں میچز تین مختلف شہروں (کراچی، لاہور، راولپنڈی) میں ہوں گے۔ انڈیا کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں گروپ مرحلے کے میچز اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس عوام کے لیے آج دوپہر ایک بجے سے دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹس خریدنے کے لیے فینز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں یا قریبی ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔

ٹکٹ کی قیمتیں

پاکستان میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار روپے سے شروع ہے، جبکہ پریمیم سیٹنگ کے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے سے شروع ہے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں میچز کے لیے وی وی آئی پی، پریمئم، فرسٹ کلاس اور جنرل کیٹگریز کے لیے بھی ٹکٹ دستیاب ہیں۔

اگر آپ آن لائن ٹکٹ بک نہیں کروانا چاہتے تو 3 فروری سے پاکستان بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ اس کے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

انڈیا کے میچز متحدہ عرب امارات میں 20 فروری، 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جائیں گے، ان میچز کے لیے ٹکٹ کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

9 مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹس دبئی میں پہلا سیمی فائنل کھیلے جانے کے بعد دستیاب ہوں گے۔


چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول


یہ بھی پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: انڈیا اور پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کردیا
تازہ ترین
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: انڈیا اور پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کردیا
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان، پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا
تازہ ترین
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان، پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا
افغان کرکٹر پر میچ میں تاخیر کیلئے ’فیک انجری‘ کا الزام، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
کھیل
افغان کرکٹر پر میچ میں تاخیر کیلئے ’فیک انجری‘ کا الزام، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026