https://img.piri.net/piri/upload/3/2024/9/6/f97313bd-882g84or5m6o38r4foubg8.jpeg
12:04, 06/09/2024, جمعہا: اپ ڈیٹ: 13:46, 06/09/2024, جمعہ

وسائل کی کمی کے باوجود برکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر حیدر سلطان

’گولڈ میڈل جیت جاتے ہیں لیکن حکومت ہمیں پوچھتی ہی نہیں، چھوٹی سی تقریب میں مبارک باد دے کر واپس بھیج دیتی ہے، یہ نہیں کہ تھوڑی حوصلہ افزائی ہی کرلے‘

یہ الفاظ ہیں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر سلطان کے جنہوں نے اس سال جون میں روس کے شہر کازان میں برکس گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

برکس گیمز جون 2024 میں منعقد ہوئے تھے۔ حیدر سلطان نے 61 کلو گرام کی کیٹگری میں مجموعی طور پر 261 کلو گرام وزن اُٹھایا تھا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر حیدر سلطان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے ینی شفق کو انٹرویو میں بتایا کہ ’برکس میں جن کے ساتھ میرا مقابلہ تھا ان کے 8 کوچز تھے لیکن میرے ساتھ صرف ایک کوچ اور ایک پلئیر گیا تھا، مجھے وہاں اتنی مشکل اٹھانی پڑی کہ میں خود اپنا ویٹ لوڈ کررہا تھا۔‘

حیدر سلطان نے بتایا کہ جہاں میں ٹریننگ کررہا ہوں وہ انٹرنیشنل معیار کا مطابق نہیں ہے، ویٹ لفٹنگ کو کوئی سپورٹ نہیں کرتا۔ برکس مقابلے میں بھیجنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔ اس مقابلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہماری مدد کی تھی‘۔

’ہماری حکومت ہمیں پوچھتی ہی نہیں ہے، ہمیں جب گولڈ مل بھی جائے تو حکومت کو ہمارے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا۔ جب مجھے گولڈ میڈل ملا تو اس کے ایک ہفتے بعد وزیراعظم نے مجھے بلایا اور صرف مبارک باد دی‘۔

حیدر علی کہتے ہیں کہ حکومت سوائے مبارک باد دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔ ’ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں اور واپس بھیج دیتے ہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ تھوڑی حوصلہ افزائی ہی کردیں‘۔










تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026