ویڈیو: سندھ فوڈ اتھارٹی کولسن کمپنی کے پروڈکٹس مارکیٹ سے ہٹا رہی ہے؟
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کولسن کمپنی کی 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جن پروڈکٹس کو مضر صحت قرار دیا ہے ان میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرز ہاٹ مسالہ، سنیکر پیزا، پوٹیٹو سٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی سپائسی مالا، کائی مالا ووک اور کائی کورین کمچی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پروڈکٹس لیبارٹری ٹیسٹ کے نتیجے میں انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین نے کولسن کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ پروڈکٹس تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے لیں ورنہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لیکن آخر ان پروڈکٹس میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مضر صحت قرار دیا جارہا ہے؟
رپورٹ: رمنا سعید
ایڈیٹنگ: سید حمزہ علی

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔