سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت، ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

عدیل احمد
12:06, 04/02/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 13:23, 16/03/2026, پیر
سلامتی کونسل کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت، ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
AFP
کوئٹہ میں ایک مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے جلائی گئی گاڑیاں

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔

سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ 'دہشت گردی کی ان مذموم کارروائیوں کے ذمے داران، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔'

بیان میں دیگر رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پاکستان کی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے تمام اقدامات مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہیں خواہ ان کے محرکات کچھ بھی ہوں اور کہیں بھی کسی کی جانب سے بھی انجام دیے جائیں۔

سلامتی کونسل کے مطابق 'تمام ریاستوں کو ہر ممکن طریقے سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر تقاضوں کے مطابق دہشت گردی سے پیدا ہونے والے امن و سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

بلوچستان میں 31 جنوری 2026 کو دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر منظم حملے کیے تھے جن میں 48 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ان دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پاکستان نے جوابی کارروائیوں میں 177 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026